پیپلز پارٹی پر مفاد پرست ٹولے نے قبضہ کر رکھا ہے ناہید خان

Published on June 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

index
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی) 13 جون کو لیاقت باغ میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا اجتماع پارٹی کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا،پارٹی پر قابض مافیا نے پارٹی کو اتنا زیادہ نقصان پہنچا یا جتنا پارٹی دشمنوں نے نہیں پہنچایا،2013 کے جنرل الیکشن اور خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ پارٹی کا گراف کس حد تک گر چکا ہے،قبضہ مافیا سے کارکنان کی جان چھڑانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،نظریاتی کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو دیرینہ ساتھی ناہید خان نے ٹیکسلا میں پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ اظہر جیالے کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، ناہید خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر مفاد پرست ٹولے نے قبضہ کر رکھا ہے پارٹی کی اصل روح زوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو ہیں، اتنا نقصان پارٹی کو دو مارشلء ادوار میں نہ ہوا جتنا زرداری لیگ نے سات سالوں میں پہنچایا ہے،حقیقی پارٹی کارکنان پارٹی کی تباہی پرنوحہ کناں ہیں،2013کے انتخابات اور اب کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کا گراف بری طرح گرا ہے،ہم مایوس نہیں ہیں پارٹی کا اصل سرمایہ کارکنان اور ورکرز ہیں بہت جلد پارٹی کو از سرے نو متحد کرکے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں ،پارٹی کے نظریاتی کارکنان اب بھی ملک بھرمیں موجودہے صرف قیادت کا فقدان ہے ،اس موقع پر ابن رضوی، شکیل عباسی، شیخ ظفر محمود، مظہر ٹھیکیدار، مختار علی مخفی،عادل خان ،یونس خان، عاصم خان، اکبر خان، ملک جاوید،راجہ منصور عباسی، شیخ اظہر (مرحوم ) کے صاحبزادے دانیال اظہر،بلال اظہر اور طلال اظہر کے علاوہ پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے ،باجی ناہید خان نے کہا کہ شیخ اظہر اقبال جیالاپارٹی کا عظیم سرمایہ تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہو سکے گا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ہمارے ساتھ لاکھوں پیپلز پارٹی کے کارکنان کھڑے ہیں ،ابن الوقت لوگوں کے جانے کا وقت ہوآچکاہے ،پارٹی پر قابض مافیا نے پارٹی کو اتنا زیادہ نقصان پہنچا یا جتنا پارٹی دشمنوں نے نہیں،پارٹی کو ایک بار پھر متحد اور فعال بنانے کے لئے ہر کارکن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،انھوں نے کہا کہ 13جون کو لیاقت باغ میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی جائے گی جس میں ملک بھر سے حقیقی پارٹی کارکن اور ورکرز شرکت کرینگے،یہ پروگرام پارٹی کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،قبل ازیں انھوں نے پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن شیخ اظہر اقبال (مرحوم) کے گھر جا کراہل خانہ سے انکی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ،بعد ازاں انھوں نے پیپلز پارٹی کے بانی کارکن و صدر واہ کینٹ (مرحوم) راجہ محمد خسرو کی وفات پر انکے بھائی مقصود خان سے اظہار تعزیت کیا اور مزدور لیڈر مختار مخفی کی رہائش گاہ پر کارکنان سے خصوصی ملاقات کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes