نادرا پر بے پناہ ’’دباؤ‘‘ ہے ،شاہ محمود قریشی

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی) شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نادرا بے پناہ دباوٴ کا شکارہے،معاملہ کمیشن کے سامنے ہے،مخالفین اپنے فیصلے نہ سنائیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو قوم کو جواب دینا ہوگا کہ اس سارے کھیل کے پیچھے کیا سوچ تھی؟جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ثبوتوں سے بیلٹ پیپرزکی اضافی چھپائی ثابت ہوئی،معاملہ جوڈیشل کمیشن میں ہے،مخالفین اپنا فیصلہ نہ سنائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم کو جواب دینا ہوگا کہ اس سارے کھیل کیپیچھے کیا سوچ تھی؟دانیال عزیز نے کہا کہ صرف بارہ حلقوں کا مسئلہ ہے تو منظم دھاندلی کیسے ہوئی،،،بارہ حلقوں کیفارم پندرہ طلب کرنے کا مطلب منظم دھاندلی نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy