مقامی حکو متوں کے انتخابات کو یقینی بنانے کی عوامی مہم کے سلسلے گوجرہ میں سٹیز ن اسمبلی کا انعقاد

Published on June 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

gojra caption
گوجرہ (یواین پی ) پائیدارڈویلپمنٹٹ آرگنا ئزیشن کے زیر اہتمام پنجاب کے مقامی حکومتوں کے نظام ، اس کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں با خبر عوامی رائے قائم کرنے ، اس نظام کے عملی نفاذ اور مقامی حکو متوں کے انتخابات کو یقینی بنانے کی عوامی مہم کے سلسلے میں مورخہ17 جون بروز بدھ شام پانچ بجے تحصیل میونسپل ہال گوجرہ میں ایک سٹیز ن اسمبلی ہوئی ۔جس میں سابقہ چیئرمین محمد اقبال، یاسر رندھاوا ، جنرل کونسلر منیر مسیح بھٹی ، سابقہ کونسلر مریم فیض مسیح،سابقہ کونسلر سیمول کنول،سابقہ جنرل کونسلر ذولفقار بھٹی ،سابقہ کونسلرسردار حسین ، اے ڈی عامر ایڈووکیٹ، خالد جاوید گل صدر ٹیچر یونین پنجاب ، حمید احمد سب انسپکٹرٹریفک پولیس ،زاہد فرید تارڑ تحصیل ریونیو آفیسر ،میاں افتخا ر صدر پریس کلب گوجرہ ،طاہر سلیم جنرل سیکریٹری پریس کلب گوجرہ ، فنانس سیکرٹر ی میاں سیف الرحمن اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اہم قرار دیتے ہوئے صوبہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد مقرر کی گئی تاریخ پر یقینی بنانے پر زور دیا جبکہ اسمبلی نے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ بھی متفقہ طور پر منظور کیا جس میں صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے بروقت انتخابات کے انعقاد،شفاف انتخابات کیلئے ضروری اقدامات اور سازگار ماحول کے قیام اور خصوصاََ پسماندہ طبقات کے نمائندوں کے لئے انتخابات میں حصہ لئنے کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مطالبات کئے گئے شرکاء اسمبلی میں معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog