ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،شہبازشریف

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments
1
لاہور (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب ٹیکس ریفارمز روڈ میپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ کنسلٹنٹ کمپنی میکنزے کے حکام نے پنجاب ٹیکس ریفارمز روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔آئندہ تین سالوں کیلئے مقررہ کردہ اہداف ہر صورت حاصل کریں گے۔متعلقہ اداروں کو مقررہ اہداف کے حصول کیلئے محنت،جذبے اورلگن سے کام کرنا ہوگا۔ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے ہی ریونیو کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے اداروں کی استعددکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ٹیکس وصولی نظام میں خامیوں کا خاتمہ ہوجائے تو نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ٹیکس لیکج کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ۔ٹیکسوں کی لیکج روکنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے اداروں کو اب نتائج دینا ہوں گے۔ہمیں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگانا بلکہ ٹیکسوں کی لیکج اور چوربازاری کا خاتمہ کرنا ہے ۔ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے ٹائم لائن کے ساتھ آگے بڑھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جعلسازی اورکرپشن کے خاتمے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ای سٹام پیپر کا جلد اجرا کیا جارہا ہے ۔پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے اداروں میں موثر رابطے اوران کی موثر مانیٹرنگ ضروری ہے۔ہم نے اداروں میں اصلاحات کے جس سفر کا آغاز کیا ہے اس کو ہر صورت مکمل کریں گے۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ،مجتبیٰ شجاع الرحمن،ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ سیکرٹریز کے علاوہ کنسلٹنٹ کمپنی میکنزے کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes