سانحہ ما ڈل ٹاؤن کو ایک برس گزرنے کے باوجود زخم آج بھی تازہ ہیں : رحیق عباسی

Published on June 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

44
لاہور(یو این پی)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال گزر جانے کے باوجود ان کے زخم آج بھی تازہ ہیں،رانا ثناءاللہ کو ایک بار پھر وزیر قتل وغارت گری بنا دیا گیا۔تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا چالان آج تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ عدالت میں لڑیں گے۔رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیے حکومت سے سکیورٹی نہیں مانگی صرف ایک خط کے ذریعے ضلعی حکومت کو طاہرالقادری کے روٹ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہےوہ لوڈشیڈنگ، بیروزگاری کے خلاف سڑکوں پر ہیں وہ کل اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes