برونڈی میں متنازعہ انتخابات کے موقع پر متعدد پولنگ سنٹرز پر حملے

Published on June 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments
8
بوجمبورا (یواین پی) برونڈی میں متنازعہ پارلیمانی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے موقع پر رات گئے متعدد پولنگ سنٹرز پر حملے کئے گئے ہیں تاہم ان حملوں میں انتخابی مواد کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ برونڈی کی پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ پولیس نے انتخابی مواد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ واضح رہے کہ برونڈی میں پیر کے روز پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوئی ہے۔ برونڈی کے صدر پیٹرزے نکورون زیزا کی طرف سے تیسری مدت کیلئے صدر بننے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد برونڈی میں صدر زیزا کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے جبکہ ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ پیٹرزے کا تیسری مرتبہ صدر بننے کا اقدام غیر آئینی ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes