حنا ربانی کھر کا’’پی ٹی آئی‘‘ میں شمولیت کا امکان

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 3,200)      No Comments

06
 اسلام آباد(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر صمصام علی بخاری اور اشرف سوہنا کے بعد حنا ربانی کھر اور ان کے والد کا پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے. اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے رابطہ کیا ہے  اور ان کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے حنا ربانی کھر اپنے والد سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گی. اس طرح سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کو ایک اور دھچکا لگے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy