خواتین قیدیوں اور کم عمر بچوں کو جیل خانہ جات میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ احتسابی کمیٹیاں قائم

Published on July 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

mail.google.com
جھنگ(یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود نے پنجاب کے تمام جیل خانہ جات کی انسپکشن کے ذریعے قیدیوں کے مسائل خصوصاً خواتین قیدیوں اور کم عمر بچوں کو جیل خانہ جات میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ احتسابی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ضلع جھنگ کی ضلعی احتسابی کمیٹی کے چیئر مین محمد عبیداللہ سیال نے گزشتہ روز احتسابی کمیٹی کے ممبران ڈی او سی ہارون رشید،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک محمد افضال ،ڈی ایس پی سٹی ملک محمد طاہر کچھی، ایڈیشنل ایس پی عادل میمن اور سپرنٹنڈنٹ جیل محمد الیاس کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ڈسٹرک جیل جھنگ کا دورہ کیااور مذکورہ جیل میں قید خواتین ، نوعمر بچوں ، سزائے موت کے قیدیوں اور زیر سماعت مقدمات کے قیدیوں سے تفصیلی بات چیت کر کے انکے مسائل دریافت کئے۔ جیل انسپکشن کے دوران یہ افسوناک امر سامنے آیا کہ 816قیدیوں کی گنجائش رکھنے والی اس جیل میں 1616قیدی بند ہیں یوں جیل متذکرہ بالا کی گنجائش سے دگنی تعداد میں قیدیو ں کے بند ہونے کی وجہ سے قیدیوں کے مختلف مسائل سامنے آئے جو فوری طور پر حل طلب ہیں ۔کمیٹی نے اس سلسلہ میں ضروری سفارشات محتسب اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog