صوبہ بھر میں نابینا افراد کی رجسٹریشن کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے،صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

ImageHandler.ashx
لاہور(یو این پی) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں نابینا افراد کی رجسٹریشن کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب کے دفتر میں نابیناؤں ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور اقلیتی امور کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر نے نابیناافراد کو یقین دلایا کہ حکومت سنجیدگی اور خلوص سے ان کے مسائل حل کر رہی ہے ۔ حکومت کی ہدایت پر قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر صوبہ کے تمام اضلاع میں موجود نابیناؤں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کو ون ونڈو آپریشن کے تحت شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔نیز ملازمتوں کیلئے بھی ان کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری محکموں میں روزگار مہیا کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ڈاکٹرز نابینا اور ان کے گھر کے افراد کا بھی مکمل معائنہ کریں گے اور انہیں طبی سہولیات فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تین صوبائی وزراء اور تین صوبائی سیکرٹریوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے اب تک متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں ۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ نابیناؤں کیلئے ملازمتوں کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خصوصی تعلیم ، انسانی حقوق اور سوشل ویلفیئر نابیناؤں کے نمائندگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme