ناروے میں پاکستانی سفارتخانے کی بے حسی عروج پر، اوورسیز پاکستانیوں کا شدید غم و رنج کا اظہار

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,288)      No Comments

پاکستانی سفارتخانے کی بے حسی عروج پر،وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ناروے کے دورہ کے موقع پر ناروے میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کا شدید غم و رنج کا اظہار

اوسلو (یو این پی) ناروے میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے بے حسی کی مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورے کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کا فرض تھا کہ وہ وزیرِ اعظم کے ساتھ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کے نمائندوں کی نشست کا انعقاد کرتے لیکن سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے مکمل طور پر پاکستانی کمیونیٹی کو نظر انداز کردیا اور گذشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ناروے کا 3روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد روس روانہ ہوگئے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیارِ غیرمیں اپنی خون پسینے کی کمائی سے ہر سال اربوں روپے پاکستان بھجواتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ سیلاب ہو یا زلزلہ، جب بھی پاکستان میں قدرتی آفت آئی، اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے ہم وطنوں کی دل کھول کر امداد کی۔ لیکن وزیرِ اعظم کے دورہ کے موقع پر سفارتخانے کی جانب سے نشست کے اہتمام سے گریز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ناروے میں مقیم ایک پاکستانی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ اوورسیز پاکستانیوں کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا اور یہ لوگ محض چودھراہٹ کررہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سفارتخانے سے سرکاری دستاویزات کے حصول میں انتہائی پریشان کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیرِ اعظم کے دورے سے قبل اوورسیز پاکستانیوں نے ایک مشترکہ میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورے کے موقع پر انہیں براہِ راست اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ کیا جائے گا اور وطنِ عزیز کی ترقی کے منصوبوں کی تجاویز علم میں لائی جائیں گی۔ لیکن سفارتخانے کی بے حسی پر ناروے میں مقیم اوورسیز پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔

250px-Norway–Pakistan_Locator_(orthographic_projection).svg

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题