را۔۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے، اعظم خان سواتی

Published on July 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

3
پشاور (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے، کراچی میں پائیدار امن کے لئے رینجرز کے ساتھ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کراچی میں آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا، پاکستان تحریک انصاف کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری کے خاتمہ کے لئے اپنے قومی اداروں و رینجرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن ہو گا تو معیشت آگے بڑھے گی اور ملک ترقی کرے گا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ خطہ میں پائیدار امن کے لئے بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہو گا، بھارت کے ساتھ تین بنیادی مسائل پر بات چیت حل طلب ہے جن میں پانی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونا بہت سنگین معاملہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes