سردار عبدالقیوم خان مرحوم کی جلائی ہوئی شمع آزادی کو بجھنے نہ دیا جائے گا، سینیٹر مشاہد حسین سید

Published on July 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

images
اسلام آباد (یواین پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے عظیم کشمیری راہنماء سردار عبدالقیوم خان مرحوم کی کشمیر کاز اور پاکستان کیلئے بے لوث خدمات کو اعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط سے نجات کیلئے مجاہداول کی جلائی ہوئی شمع آزادی کی روشنی میں کارواں آزادی رواں دواں رہے گا، اتوار کومیڈیاسے گفتگو میں سینیٹر مشاہد نے انکے صاحبزادے سردار عتیق اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سردار عبدالقیوم کی ہسپتال میں دوران علا ج عیادت کے موقع پرباوجود کمزوری و نقاہت کے آزادی کیلئے بلند حوصلہ کا بذاتِ خود مشاہدہ کیا، عظیم کشمیری راہنماء کا کہنا تھاکہ جدوجہدآزادی میں اگر میں نہ بھی رہا تو کشمیرہمیشہ رہے گا۔ سینیٹر مشاہد حسین نے سردار عبدالقیوم کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سردارعبدالقیوم کی سربراہی میں 2002 ء میں کشمیروفد میں شامل ہوکر واشنگٹن جانے کا موقع ملا جہاں سردار عبدالقیوم نے اس احسن انداز میں کشمیر کاز کو اجاگر کیا کہ واشنگٹن پوسٹ اور واشنگٹن ٹائمز جیسے اعلیٰ امریکی اخبارات نے بھی نمایاں انداز میں کشمیرصورتحال کو شائع کیا، اس موقع پر سینیٹر مشاہد نے سردار قیوم کے بھارتی ٹی وی پروگرام آپ کی عدالت میں شہرہ آفاق انٹرویو کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے تیز و تند سوالات کا خندہ پیشانی سے جوابات دیتے ہوئے بھارتی میڈیا میں کشمیر یوں کا موقف پیش کیا۔سینیٹرمشاہدنے سردار قیوم کے انتقال کو کشمیر کاز کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ آزاد کشمیر یونیورسٹی میں سردار قیوم کے نام پر سینیٹر آف کشمیر اسٹڈیزکی منسوبی اور مستحق طلباء وطالبات کو کشمیر کاز پر اکیڈمک ریسرچ کیلئے اسکالرزشپ کی فراہمی جیسے اقدامات سے مرحوم کے کشمیر اور پاکستان کیلئے اعلیٰ خدمات کے اعتراف کاعملی مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog