کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام نہیں چھوڑیں گے، شرجیل میمن

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

Sharjeel-Memon2
کراچی(یوا ین پی) شرجیل میمن کہتے ہیں شہد قائد کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں، کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو سزا دے رہی ہے، ادارہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر کے الیکٹرک کے ذمہ داری کو گرفتار کرنے کا بھی اعلان کردیا۔وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں، کمشنر کراچی نے دن رات شہر کی صفائی شروع کرادی ہے، پہلے مرحلے میں دو تلوار سے قائد آباد تک فری وائی فائی سسٹم لگائے جائیں گے، سڑکوں پر سلور اور ایل ای ڈی بھی لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جو نمبر پلیٹ فوکس کریں، پینے کے پانی کے کئی منصوبوں پر کام چل رہا ہے، کے الیکٹرک کو ہر ماہ ایک پول کا 1700 روپے دیتے ہیں، کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو سزا دے رہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کبھی کہا جاتا ہے بوندا باندی ہوگئی، کبھی گرمی کا کہا جاتا ہے، کے الیکٹرک کو ان کی مرضی کا موسم چاہئے، ادارہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام نہیں چھوڑیں گے، ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کے ذمہ داروں کو گرفتار کریں گے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی اور بجلی کی پیداواری صلاحیت سے پوری طرح فائدہ نہ اٹھانے کے باعث بجلی کا کئی بار بریک ڈاؤن ہوا جس سے شہر کراچی کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، شہریوں کو سحری، افطاری اور تراویح سمیت کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题