عید کارڈ یا خفیہ پیغام ،ننھے مداح نے ایان علی کو عیدکارڈ اور چوڑیاں ’’تحفے ‘‘میں دیدیں

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 853)      No Comments

555
راولپنڈی (یو این پی) کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ایان علی کو گزشتہ روزکسٹمز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر ان کے ایک ننھے مداح نے انہیں عیدکارڈ اور چوڑیوں کا تحفہ دیا۔ایان علی نے عید کارڈ اور چوڑیاں قبول کر لیں۔ ملک کی ٹاپ ماڈلز میں سے ایک ایان علی عید کہاں منائیں گی یہ تو واضح نہیں مگر ان کے پرستاروں نے جیل میں عید منانے کی آپشن پر بھی تیاری کر رکھی ہے۔عید قریب آتے ہی ایان علی کے پرستار بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ عدالت پیشی کے موقع پر ایک پرستار نے تو کمال کر دیا۔ ماڈل کو عید کارڈ پیش کر دیا اور چوڑیاں بھی دے دیں۔ایان علی نے نیلے شاپنگ بیگ میں موجود کارڈ تو وصول کر لیا لیکن ذرا بچ کے صاحب جس طرح ٹیٹو ایک خفیہ پیغام تھا، کہیں عید کارڈ کے اندر بھی تو کوئی خفیہ پیغام درج نہیں تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题