لاہور :گلوبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

666
لاہور ( یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرم شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار مجرم شاہد عزیز عرف گلو بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں حقائق سے برعکس سزا سنائی گئی،ان کے خلاف کسی شخص نے درخواست دائر نہیں کی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے جس کے مطابق ہائیکورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کو کالعدم کر کے فیصلہ جاری نہیں کر سکتی،گلو بٹ کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے علم میں نہیں،اس حوالے سے تیاری کے لیے وقت دیا جائے، عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes