اسلام آباد: عید کی خریداری عروج پر

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

777
اسلام آباد (یو این پی)اسلام آباد میں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی۔دکانیں اور بازار رات بھر شہریوں سے بھرے رہنے لگے۔ خواتین۔ بچے سبھی من پسند۔ دلکشن اور منفرد عید شاپنگ میں مصروف ہے۔عید کی آمد آمد ہے۔ بچے۔ نوجوان۔ خواتین ہر کوئی اپنی عید یادگار بنانے میں لگا ہوا ہے۔ خریداری کرنا خواتین کا محبوب مشغلہ لیکن عید پر تو خواتین کو بچوں کی خریداری سے فرصت ہی نہیں مل پا رہی۔ خریداری ہے کہ ختم ہونے کو نہیں ای رہی۔ کسی کا جوتا ابھی رہتا ہے تو کسی کو میچنگ جیولری نہیں مل رہی۔راولپنڈی اسلام ایباد کا حسین موسم دیدہ زیب ورائٹی کا اثر بن رہا ہے۔ اکثر مرد اور خواتین درزی کے نخروں سے بچنے کیلئے عید کے لیے کرتے ہی پسند کر رہے ہیں۔عید خریداری کے باعث راولپنڈی کے تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں۔ دکانیں اور بازار میں عید کی یہ گہما گہمی رات گئے تک جاری رہتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes