جوہری معاہدہ ایران کی تاریخ میں نئے باب کا آغاز ہے، حسن روحانی

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

abcتہران (یو این پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پانے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ معاہدے سے کسی کی جیت ہوئی نہ کسی کی ہار۔ جوہری معاہدہ تمام فریقین کے لئے فتح ہے، مذاکرات کچھ لو اور دو کی پالیسی پر کئے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعمیر ی بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، نئے باب سے مسائل حل ہوں گے، معاہدے سے غیر ضروری بحران ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں نے روزمرہ زندگی کو متاثر کیا اوربہت سی مشکلات کھڑی کیں، معاہدے سے اب مشترکہ چیلنجز پر توجہ دے سکیں گے۔ حسن روحانی نے کہا کہ معاہدے سے ہمارے سارے مقاصد حاصل ہوئے ہیں، ہمارے پاس 6ہزار سینٹری فیوجز رہیں گے، فورڈو پلانٹ بند ہونا تھا لیکن اب وہاں ایک ہزار سینٹری فیوجز کی افزدودگی ہو گی۔ حسن روحانی نے کہا کہ عالمی طاقتیں 25سال کی پابندی لگانا چاہتی تھیں، اب 8سال کی پابندی ہے ،معاہدے سے ہمارا مغرب پر اعتماد ہو گا بداعتمادی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف تھا یران مغرب سے مذاکرات کر سکتا ہے لیکن دھمکیاں روکی جائیں اورمقصد تھا کہ جوہری پروگرام جاری رہتے ہوئے پابندیاں ختم کی جاتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے اللہ نے ماہ رمضان میں ایران کے عوام کی دعائیں قبول کر لیں، ایرانی قوم پر جوش اور پر عزم ہے ، ہم معاہدے کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes