عید کے بعد گیس کی قیمتیں 18سے 20فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی)عید کے بعد گیس کی قیمتیں 18سے 20فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری عید کے بعد وزیر اعظم کوبھجوائی جائے گی۔ جنوری 2013سے اب تک گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ گیس کی قیمتیں 18سے 20فیصد تک بڑھنی چاہیے۔ قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی نادرن اور سوئی سدرن مشکلات کا شکار ہے۔ ذرائع وزارت پٹرولیم نے مزید کہا کہ 20ارب روپے کی ایل این جی درآمد کی گئی۔ پلانٹس چلانے کےلئے بروقت ادائیگی کرنا ہو گی۔ پاور سیکٹر نے اب تک صرف 1.5ارب روپے ادا کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes