معاہدے سے کسی پارٹی کی جیت ہوئی نہ کسی کی ہار: حسن روحانی

Published on July 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

444
 تہران(یو این پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے صدر اوباما کی پریس کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ کہا کہ ان مذاکرات میں کسی کی ہار جیت نہیں ہے۔ یہ ایسے ہونے چاہییں جو سب کو منظور ہوں۔ 23 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں ایران کے مذاکرات کار، ماہر اقتصادیات اور جوہری توانائی کے ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس معاہدے کے بعد ہم مشترکہ چیلنجز پر دھیان دے سکیں گے۔ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور غیر ضرروی بحران ٹل جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy