پیپلزپارٹی اور ہمارے راستے الگ الگ ہیں، آفتاب شیرپاؤ

Published on July 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

777
پشاور (یواین پی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راستے الگ الگ ہیں اور پیپلز پارٹی میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حصہ لینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا میری پارٹی اور پیپلز پارٹی کے راستے الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہمدردیاں پیپلز پارٹی کے بانی بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قتل ہونے کے بعد پارٹی سے بھٹو عنصر عملی طور پر غائب ہو چکا ہے اب پیپلز پارٹی کا نظریہ بھٹو کے پارٹی نظریے سے بہت دور ہے جس کی وجہ سے وہ پارٹی کی قیادت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا ساتھ نہیں دینگے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes