ایران جوہری معاہدہ ایک تاریخی غلطی ہے، اسرائیلی وزیراعظم

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

8888
تل ابیب(یو این پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین معاہدہ ایک تاریخی غلطی ہے۔ انہوں نے یہ بیان معاہدہ طے پانے کی اطلاع ملنے کے بعد خصوصی طور پر جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کروڑوں ڈالر ملیں گے جس سے وہ خطے میں اپنی دہشتگردی اور بڑھائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے عزم کو دہرایا کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیگا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسرائیل کی سکیورٹی کے اس اہم معاملے پر متحد ہو جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog