پولیس سرکل کھاریاں کے پانچ تھانوں کی پانچ سو پنتالیس مساجد عباد ت گاہوں اور امام بارگاہوں میں عید پڑھی جائے گی

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

index
کھاریاں(یواین پی) پولیس سرکل کھاریاں کے پانچ تھانوں کی پانچ سو پنتالیس مساجد عباد ت گاہوں اور امام بارگاہوں میں عید پڑھی جائے گی۔ جن میں چار سو چوالیس مساجد بریلوی، باسٹھ دیو بندی، اکیس اہل حدیث، بارہ فقہ جعفریہ کی مساجد ہیں۔ جن میں آٹھ مساجد کو حساس قرار دے کر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کھاریاں سرکل میں قادیانیوں کی اکثریت کا اندازہ کرتے ہوئے پولیس فورس نے قادیانیوں کی چھ عبادت گاہوں کیلئے علیحدہ سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے۔ ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ملک محمد منظور نے عید الفطر کے سکیورٹی پلان کے بارے میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جس طرح ماہ مقدس رمضان المبارک خیر و عافیت سے گزر گیا اسی طرح عید الفطر بھی رمضان المبارک کے فیضان سے باخریت گزر جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سو پنتالیس عید الفطر کے اجتماعات کیلئے پولیس فورس کے فرض شناس آفیسرز اور جوان جن کی تعداد بارہ سو کے قریب ہے، وہ شہریوں کی خوشیوں کی حفاظت کیلئے عید الفطر کے دن ڈیوٹی دیں گے۔

مرکزی جامع مسجد عید گاہ غوثیہ میں کھاریاں شہر کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا
کھاریاں(یواین پی)کھاریاں شہر کی مرکزی جامع مسجد عید گاہ غوثیہ میں عید الفطر ساڑھے آٹھ بجے، جماعت اسلامی کے مرکز جامع مسجد شفیق ساڑھے سات بجے، جامع مسجد فاطمۃالظہرہ بنی محلہ، ساڑھے سات بجے، جامعہ مسجد عالمگیری آٹھ بجے پڑھی جائے گی۔ مرکزی جامع مسجد عید گاہ غوثیہ میں کھاریاں شہر کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں پروفیسر محمد ارشد ضیاء خطاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes