ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Published on July 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

5555
راولپنڈی (یو این پی) ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ملک بھر میں عیدالفطرپورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، عید کے پہلے روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes