اب عقل بھی بڑھائی جا سکتی ہے ۔۔۔ مگر کیسے ؟

Published on July 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

images
نیویارک ۔۔۔ آپ نے بازار میں دماغ تیز کرنے والی طرح طرح کی گولیاں اور کیپسول دیکھے ہوں گے لیکن بدقسمتی سے تقریباً یہ تمام ہی جعلسازی پر مبنی اور محض پیسے لوٹنے کے حربے ہوتے ہیں۔ لیکن خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسے چیز کا پتا چلا لیا ہے کہ جو انسان کی ذہانت میں اضافہ کرسکتا ہے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اُس جین کا پتا چلالیا ہے جو کلوتھو نامی پروٹین پیدا کرتا ہے۔ یہ پروٹین انسانی دماغ کی سوچنے، سیکھنے اور یادداشت کی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس پروٹین کو مصنوعی طور پر بھی پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس پروٹین کی مصنوعی طور پر تیاری کے بعد اسے نہ صرف دماغ کی عمومی صلاحیت اور ذہانت میں اضافے کیلئے استعمال کیا جاسکے گا بلکہ یہ ان لوگوں کیلئے بھی امید کی کرن ثابت ہوگی کہ جو دماغ کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے یادداشت کھو دیتے ہیں یا سوچنے سمجھنے میں مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس پروٹین کی مدد سے کسی بھی عمر کے افراد کا آئی کیو 6 درجے بڑھ سکتا ہے۔ یعنی اب ذہانت میں اضافہ ناممکن نہیں رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog