یاسر شاہ نے آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

CRICKET-SRI-PAK
لاہور (یو این پی) سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ”جادوگری“ دکھانے والے یاسر شاہ نے آئی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی کی نئی جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بلے باز سٹیواسمتھ نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلئیرز سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے جبکہ پاکستان کے بلے باز یونس خان ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی ابتدائی 20 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے مین آف دی سیریز اور سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نعانے والے یاسر شاہ کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے باﺅلر ڈیل سٹین پہلے اور نیوزی لینڈ کے ٹرنیٹ بولٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes