کویت میں تمام افراد کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار

Published on July 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

003
کویت(یو این پی) کویت میں تمام شہریوں اور وہاں بسنے والے غیر ملکیوں کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے۔ حقوقِ انسانی کی علمبردار تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ نیا قانون کسی شخص کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات کے تحفظ کے حق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے اور اس میں ترمیم کی جانا چاہیے۔ ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مطابق کویت یہ قانون نافذ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ قانون ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے ایک ہولناک حملے کے بعد متعارف کروایا گیا تھا، جس میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog