لاہور میں موسلا دھار بارش، آئندہ چوبیس گھنٹے تک سلسلہ جاری رہے گا

Published on July 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

006
لاہور(یو این پی)لاہور ایک بار پھر تیز بارش کی زد میں آ گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ چند روز وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔لاہور میں ایک بار پھر بادل خوب برسے ، شہر کے اکثر علاقوں میں تیز جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ۔ جیل روڑ اور شہر کے کچھ علاقوں میں مختصر وقت میں پنتالیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ کچھ دن تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر میں تھوڑی دیر میں ہی بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 24 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بیاسی فیصد ریکارڈ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes