سیلاب اور لوڈشیڈنگ سے نجات کالا باغ ڈیم سے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹرعبدالجبار

Published on July 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 985)      No Comments

 indexجھنگ ( یواین پی) سیلاب اور لوڈشیڈنگ سے نجات کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ہی ممکن ہے ۔ان خیالات کااظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے89 اور کسان بورڈ پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالجبار نے کیا ۔ا ن کاکہناتھا کہ ہرسال آنے والے سیلاب سے بچاؤ ، پانی کی کمی کو پورا کرکے زمینوں کو آباد کرنے اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری شروع کی جائے۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال 26ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر ے بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے ۔اگر کالا باغ ڈیم تعمیر ہوجائے تو اس سے صوبہ سندھ کی 8لاکھ ایکڑ، خیبرپختونخواہ کی ساڑھے چار لاکھ ایکڑ ، بلوچستان کی 5لاکھ ایکڑ جبکہ صوبہ پنجاب کی 6لاکھ 80ہزار ایکڑ اضافی زمین زیرکاشت آسکتی ہے جبکہ 3600میگا واٹ سستی اور اضافی بجلی حاصل ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes