ہر 124میں سے صرف ایک عورت کے پاس موٹاپا کم کرنے کا امکان ہوتا ہے: محققین

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,110)      No Comments

6
لندن (یو این پی) کنگز کالج لندن کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق بہت زیادہ موٹے مرد اور خواتین کےلئے ایک نارمل جسمانی وزن حاصل کرنا اور اس کو برقرار رکھنے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں۔ موٹاپے کے مسائل اور علاج کی مناسبت سے یہ تازہ تحقیق ”امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ“ میں شائع ہوئی ہے۔محققین نے موٹاپے کا شکار مرد اور خواتین میں صحت مند جسمانی وزن یعنی نارمل باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی ) حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ باڈی ماس انڈیکس معیاری وزن کا پیمانہ ہے جس میں قد کے لحاظ سے صحت مند وزن کا تعین کیا جاتا ہے۔بالغان میں سے جن کا بی ایم آئی 18.5 کے سکور سے کم ہے انہیں کم وزنی کہا جاتا ہے اور بی ایم آئی پر 18 سے 24.9 تک سکور حاصل کرنے والوں کو صحت مند وزن کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔ 9برس تک زیرتحقیق رہنے والے تجزیہ سے انکشاف ہوا کہ صرف ایک ہزار 283 مرد اور 2ہزار 245 خواتین جن کا بی ایم آئی 30 سے 35کے درمیان تھا انہوں نے اپنے نارمل وزن کو حاصل کیا یعنی ایک سال کے دوران ہر 210 میں سے صرف ایک مرد کےلئے وزن کم کرنے کا امکان تھا۔مزید برآں عورتوں کےلئے سالانہ امکانات کا اندازا لگاتے ہوئے محققین نے بتایا کہ ایک سال کے دوران ہر 124 عورتوں میں سے ایک میں نارمل وزن حاصل کرنے کا امکان تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy