ملک کو بجلی کی کمی،لوڈشیڈنگ اور سیلاب جیسے عذاب سے بچانے کیلئے دریائے سندھ پر کالاباغ کے مقام پر ایک بڑے اوردیگر دریاوءں پر چھوٹے چھوٹے آبی ذخائر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے؛ ممتاز بیگ

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

002 PHOTO OF MUMAZ BAIGرحیم یارخان (یو این پی) سینئر بینکار اور معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے بتایا کہ دھوپ سے بجلی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرنے پروطن عزیز سے 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔بجلی کی موجودہ پیداوار 16ہزار9سو 25 جبکہ طلب 20ہزار میگا واٹ ہے ۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیمز میں وافر پانی ہونے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں ۔ ملک کو بجلی کی کمی،لوڈشیڈنگ اور سیلاب جیسے عذاب سے بچانے کیلئے دریائے سندھ پر کالاباغ کے مقام پر ایک بڑے اوردیگر دریاوءں پر چھوٹے چھوٹے آبی ذخائر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملک میں موجود پاور پلانٹس 21ہزارمیگا واٹ تک بجلی پیدا کرسکتے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بدولت18پاور پراجیکٹس کی تعمیرسے اگلے دو سال میں مزید 13ہزار8سو80 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں داخل ہو سکتی ہے۔جس سے ملکی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 35ہزار میگا واٹ ہونے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوسکتاہے۔واضح رہے کہ اگلے پانچ سال میں بجلی کی ملکی ضروریات بڑھ کر40ہزار میگا واٹ ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ واپڈا کی ٹرانسمشن لائنیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے 15ہزار میگا واٹ سے زیادہ کا لوڈبرداشت نہیں کر سکتیں جو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا باعث بن رہی ہیں جنہیں فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog