پورا دن خوشبو قائم کرنے کیلئے جسم کے کن حصوں پر صبح پرفیوم چھڑکنا چاہیے؟

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,185)      No Comments

11737828_878806068860511_694077887146796791_nلندن (یو این پی) ہم سب پسینے کی بدبو اورجسم کوخوشبودار بنانے کے لئے مختلف طرح کے پرفیومز کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان کی خوشبو جلد اُڑ جاتی ہے اور بدبو کی وجہ سے پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ جسم کے کن حصوں پر خوشبو لگانے سے اس خوشبو کا اثر زیادہ دیر تک قائم رہ سکتا ہے۔

بال
آپ کو چاہیے کہ بالوں پر خوشبو لگائیں کہ اس طرح آپ کے جسم سے زیادہ خوشبو آئے گی۔پرفیوم کو براہ راست لگانے کی بجائے اپنے برش یا کنگھے پر خوشبو لگائیں اور اسے بالوں میں پھیر لیں۔اس طرح پرفیوم کے اثر سے بال خشک اور بے جان نہ ہوں گے۔

کان
کانوں کے پیچھے پرفیوم لگائیں کہ یہ جسم کا سب سے زیادہ حرارت خارج کرنے والا حصہ ہے ۔یہاں خوشبو کے استعمال سے جسم سے زیادہ دیرتک خوشبو آتی ہے۔

ہنسلی اور سینہ
اپنے سینے اور کندھوں پر خوشبو لگانا ہرگز مت بھولیں کہ یہ وہ حصہ ہوتا ہے جہاں لوگ آپ کو براہ راست دیکھتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی سے گلے ملنا ہو تو یہاں سے خوشبو آنا ضروری ہوتا ہے۔

کلائیاں
ہماری نبض ان کے ساتھ جڑی ہوتی ہے اور اگر ان پر خوشبو لگائی جائے تو اس سے پرفیوم زیادہ دیر تک ہمارے جسم میں رہتا ہے۔ آپ چاہیں تو اپنے ہاتھوں پر خوشبو لگا کر دوسروں سے ہاتھ ملاتے ہوئے انہیں اچھی خوشبو کا احساس بھی دے سکتے ہیں۔

کہنی کے اندر کی طرف
ہمارے جسم کا ایک اور اہم حصہ ہماری کوہنیاں ہیں جہاں خوشبو لگانے سے ہمیں زیادہ دیر تک خوشبو کا احساس رہتا ہے۔ ہماری کہنیوں کا پچھلا حصہ زیادہ گرم بھی رہتا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے زیادہ خوشبو آتی رہتی ہے۔

ناف
اس جگہ پر پرفیوم ضرور لگانا چاہیے کہ اس کی وجہ سے ہمارے کپڑوں سے زیادہ دیر تک خوشبوآتی رہتی ہے۔مزید برآں شادی شدہ خواتین کو اس جگہ پر ضرور خوشبو لگانی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes