بھارتی نصاب تعلیم: پرویز مشرف 6 عظیم شخصیات میں شامل

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

888
نئی دہلی(یو این پی) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے سکول کے نصاب میں 6 عظیم شخصیات میں شامل کر دیا۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے جماعت سوئم کی کتاب میں 6 عظیم شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔ کتاب میں پرویز مشرف کی تصویر بھی شامل ہے۔ اس کتاب کے مصنف پنکج جین اور ناشر گائتری پبلیکیشنز ہیں جبکہ دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں نے شدید اعتراض کرتے ہوئے پرویز مشرف کو ان 6 عظیم شخصیات کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes