عوام کو کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ دکھائیں گے غلام سرور خان

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,048)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہاگر نواز شریف نوری مخلوق ہیں تو الیکشن کمیشن کے بدعنوان افراد کو تو احتساب ہونا چاہئے تھا،عوام کو کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ دکھائیں گے ،کینٹ بورڈ کے انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،کامیابی کے بعد پہلا کام چوروں اور لٹیروں کا آڈٹ ہوگا، پی ٹی آئی اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ الیکشن لڑے گی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک مشتاق کی جانب سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عامر اقبال نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن میں حصہ لے گی حکمران ٹولے کا بوری بستراگول کرنے کے لئے پیپلز پارٹی ہر قسم کی قربانی دے گی،انکا کہنا تھا کہ نظام میں شامل افراد اسٹیبلشمنٹ اور ظالموں کے نمائندہ ہیں،انھوں نے سرور خان کی عوام خدمات پرا نھیں خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر عامر اقبال نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پروگرام میں مقامی میڈیا کو نظر انداز اور انکے ساتھ ناروا رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذمتی قراردا د پیش کی جسکی مجمع میں تمام افراد نے کھڑے ہوکر تائید کی،تقریب سے ملک پرویز ، میزبان تقریب ملک مشتاق نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر حاجی امتیاز ،حاجی زاہد رفیق ، شیخ آفتاب ،سید اسد علی شاہ،ماسٹڑ نثار،سردار زبیر ، شیخ ضیاالدین،ریاض اعوان ،ملک ربنواز،شیراز احمد شیرازی،ملک اسحاق ،حمیص رشید،مہتاب حسین شاہ ،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس موقع پر غلام سرور خان نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں باہمی اتفاق سے نمائندوں کے چناو کے لئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس میں ملک امتیاز،ملک پرویز،زاہد رفیق،عامر اقبال،شیخ آفتاب اور سید اسد علی شاہ شامل ہیں،کینٹ بورڈ میں وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے لئے بھی دونوں ایم پی ایز سمیت چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes