دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کروا رہے ہیں، ثالثی عمل کو خراب کرنے والے سازشی عناصر سے بچنا ہو گا؛ راحیل شریف

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

abcراولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہوسکتے۔ ہمارے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگرد ی کروا رہے ہیں۔ پاکستان کے ثالثی عمل کو خراب کرنے والے سازشی عناصر سے بچنا ہو گا۔
آرمی چیف نے اٹلی کے سینٹر آف انٹیلی جنس کا دورہ کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل سیکیورٹی پر پاکستانی نقطہ نظر کو عالمی برادری کے سامنے رکھا جسے عالمی برادی کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضربِ عضب شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن ضربِ عضب پاکستان اور بیرون ملک دنیا میں امن قائم کرے گا۔ دہشتگردوں کو دوبارہ کہیں بھی منظم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گلوبل رسپانس کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے  کیلئے  ثالثی کردار جاری رکھے اور ساتھ ساتھ ثالثی عمل کو خراب کرنے والے سازشی عناصر سے بچنا ہوگا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کروا رہے ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے دہشتگردی کو ختم کر کے ہی دم لیں گے اور دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ جڑوں پر حملہ کیا۔ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے س جڑا ہوا ہے اس لیے پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کوششوں کو دنیا کی انٹیلی جنس تسلیم کرتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes