ملک اسحاق کی ہلاکت ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments

033333
ملتان (یو این پی) مظفرگڑھ میں کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق سمیت 14دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد پورے جنوبی پنجاب میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشن ملتان ڈاکٹر محمد عاطف نے بتایا کہ ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے اہم سرکاری دفاتر،حساس مقامات اور تھانوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ امام بارگاہوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی پولیس کو الرٹ کردیاگیا ہے اور چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طورپر نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں ریزرو پولیس کو چوکس کردیاہے اس کے ساتھ ہی شہر میں ایلیٹ فورس کے گشت کوبھی بڑھادیاگیاہ ے اورانہیں مشکوک افراد پر نظررکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题