کراچی :میٹرک کے نتائج ،لڑکیاں برتری لے گئیں

Published on July 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

88
کراچی(یو این پی) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک سائنس جنرل اور پرائیوٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ تینوں گروپس میں لڑکیوں نے میدان مار لیا،میٹرک سائنس میں کامیاب ہونے والی لڑکیوں میں انوشہ اصغر پہلی ، مینیبہ طالب دوسری جبکہ مزینا اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔ میٹرک سائنس میں مجموئی طور پر 88428 بچے کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 61 اعشاریہ صفر ایک فیصد رھا۔۔ پوزیشن ہولڈرز کا کہنا ہے وہ ڈاکٹرز بننا چاہتی ھیں۔جنرل گروپ میں بھی تینوں لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ کا انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ نتائج کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،خصوصی بچوں کے میٹرک کے امتحانات میں نواسی بچے رجسٹرڈ ہوئے نواسی امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ اسی کامیاب ہوئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy