سیشن جج وہاڑی یاسر ندیم رزاق کا سو ل جج میاں اعجاز احمد قصوری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی یاسر ندیم رزاق نے سو ل جج میاں اعجاز احمد قصوری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیاانہوں نے خواتین بارک ،نو عمر وارڈ ، ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے اور جیل کے کچن، جیل سیکورٹی انتظامات کامعائنہ کیا اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر ندیم رزاق نے جیل انتظامات بہتر کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی کی کاوشوں کو سراہا اورتین اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题