جہانگیر ترین کو جہاز اور پیسوں کی وجہ سے عہدہ نہیں دیا، عمران خان

Published on August 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

2222
اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جہانگیرترین کو جہاز اور پیسوں کی وجہ سے پارٹی عہدہ نہیں دیا، پارٹی اختلافات کا فائدہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ہو رہا ہے، تمام پارٹیاں ہم سے خوفزدہ ہیں۔ پارٹی کے لئے کس نے کتنا کام کیا، اس کا فیصلہ میں خود کروں گا، عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ آئی ایس آئی کے کہنے پردھرنا دیا،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے دھرنے کا فیصلہ کیا تھا،پارٹی کی رائے کے بغیر کبھی فیصلہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مسئلے پارٹی کے اندر حل ہونے چاہیے، اس ساری صورتحال کا فائدہ ن لیگ کو ہورہا ہے،عمران خان نے کہا کہ جہانگیرترین کو جہاز اور پیسوں کی وجہ سے پارٹی عہدہ نہیں دیا،شاہ محمود قریشی سمیت دیگرسے پوچھ کر انہیں سیکرٹری جنرل بنایا،عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی ایم کیو ایم کا مقابلہ صرف تحریک انصاف کر رہی ہے، پاکستان میں کرپشن عروج پرہے، ہم اخلاقی طورپرتباہی کی طرف جا رہے ہیں، پارٹی کو آرگنائز کریں، اسے منظم کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme