ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش عروج پر

Published on August 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

555
کراچی(یواین پی) زندہ قومیں یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں،ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے،سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی ہے،پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کے لئے لوگوں نے سبز ہلالی پرچم اور گھروں ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سجانے کیلئے دیگر سامان کی خریداری کا آغاز کر دیا ہے، خاص طور پر بچوں کا جنون تو سر چڑھ کر بول رہا ہے جنھوں نے قومی پرچم کی خریداری کے ساتھ ملی نغمے بھی یاد کرنا شروع کر دیئے ہیں،بات کی جائے یوم آزادی جوش و خروش سے منانے اور شہر کی سڑکوں پر ہلا گلا کرنے والے منچلے نوجوانوں کی تو انہوں نے بھی لوگوں اور خاص طور پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سر درد لگانے کا مکمل انتظام کر لیا ہے،یوم آزادی کے حوالے سے اہلیان وطن کے جذبات کو سمجھنے والوں نے بھی خوب انتظام کر رکھا ہے، قومی پرچم والی شرٹس اور بچوں کے ملبوسات خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy