الطاف حسین کے بیان سے ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہونگے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

Published on August 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

555
کوئٹہ(یو این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مسلسل ہرزہ سرائی ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے موجودہ حالات میں انتہا پسندی ، مذہبی فرقہ واریت ، دہشتگردی اور بد امنی جیسی سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے حالات میں تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کی اولین ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ کے لیے حکومت اور فورسز کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے تاکہ اس مشکل حالات سے عوام اور ملک کو چھٹکارہ دلایا جا سکے ۔وزیراعلیٰ نے کراچی میں دہشتگردی سمیت دیگر جرائم کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو اب ان عناصر سے چھٹکارہ دلانا ہو گا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اگر اسی طرح ہرزہ سرائی جاری رہی تو اس سے بد امنی پھیلانے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو عوام کے ایک بڑے حلقے کی حمایت حاصل ہے لہذا ایم کیو ایم کو جمہوری جدوجہد میں بھرپور شرکت کا موقع ملنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme