مصر ، صدر عبد الفتح السیسی نے پارلیمانی انتخابات کے لئے انتخابی قوانین کی منظوری دیدی

Published on August 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

666.
قاہرہ (یو این پی) مصر میں صدر عبد الفتح السیسی نے پارلیمانی انتخابات کے لئے انتخابی قوانین کی منظوری دیدی ہے۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری صدر عبدالفتح السیسی نے ملک میں عام انتخابات کرانے کے لئے انتخابی قوانین کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی جنرل نشتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے جنرل نشستوں کی تعداد 420 تھی جن کو بڑھا کر 448 کر دیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لئے 120نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق مصر میں مارچ 2015ء میں الیکشن ہونے تھے مگر ملک کی قانون ساز عدالت انتخابی قوانین کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ اب نئے قوانین منظور کئے گئے ہیں۔ صدر السیسی کسی بھی وقت ملک میں انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy