دھوکےبازبھارتیوں کانیاکارنامہ،سکھبیرسنگھ ایئرپورٹ پرچکمہ دیکرفرار

Published on August 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

0000
لاہور(یو این پی)بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ کسٹم حکام کو چکمہ دے کر لاہور ایئرپورٹ سے فرار ہوگئے، ای ایس ایف حکام کی جانب سے تلاشی پر سکھبیر سنگھ سے 27 ہزار ڈالر برآمد ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔کسی  نے کیا خوب کہا ہے کہ انسان کچھ بھی کرلے مگر اپنی فطرت نہیں بدل سکتا، یہ ہی حال کچھ بھارتیوں کا بھی ہے، چاہیے جتنے مال دار،عزت دار بن جائیں مگر اپنی فطرت  نہیں بدل سکتے، کوئی بھی غلط کام بھارتیوں کے ذکر کے بغیر اھورا سمجھا جاتا ہے، حقوق کی پامالی، سفاکی، زور زبردستی میں تو وہ سب سے آگے ہیں ہی مگر دھوکا دہی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، ایسی ہی ایک مثال بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ نے رقم کی اور بھارت کو پھر خبروں کی زینت بنا دیا، مگر اچھی نہیں بری۔لاہور ایئرپورٹ پر دوران تلاشی بھارتی گلوکار سکھ بیر سنگھ کے بیگ سے 27 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہونے پر اے ایس ایف اہل کاروں نے حراست میں لے کر کسٹم اہل کاروں کے حوالے کیا، تاہم شاطر گلوکار ایئرپورٹ پر اپنا سامان چھوڑ کر اور اہل کاروں کو چکمہ دے کر لاہور ایئر پورٹ سے فرار ہوگیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق سکھبیر سنگھ فلائٹ پی کے203 سے دبئی جارہا تھا، جب اے ایس ایف کے تلاشی لینے پر سکھبیر سنگھ سے27 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، اے ایس ایف حکام نے سکھ بیر سنگھ کو جہاز تک جانے سے روک دیا، واضح رہے کہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص 10 ہزار ڈالر سے زائد کرنسی نہیں لے  جاسکتا۔ زائد کرنسی برآمد ہونے پر اے ایس ایف نے گلوکار کو حراست میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme