سسٹم کوئی سا بھی ہو،عوام خوشحال ہونی چاہیئے، پرویز مشرف

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

022
اسلام آباد(یو این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جہموریت، آمریت یا بادشاہت ہو۔ عوام خوشحال ہونی چاہیے ، اگر ایسا نہیں تو سسٹم پر لعنت ہے۔اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے پارٹی کنونشن میں ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کیا ۔سابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں ہے ،لیڈرشپ صحیح ہوگی تو گورننس اچھی ہوگی اسلیے تیسری سیاسی قوت کا آناضروری ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی،بیرونی ہاتھ اورعلیحدگی پسند تحریکیں ہیں جن کوہم نے کنٹرول کر لیا تھا۔کراچی میں سیاسی اور فرقہ وارانہ دہشتگردی ہو رہی ہے تاہم رینجرزکی وجہ سے کراچی کی صورتحال بہترہوئی ہے۔ امن کیلئے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔انکا کہنا تھا کہ لائن ایف کنٹرول اور بلوچستان کیمعاملہ پر حکومت کو بھارت سے خود محتاری کو مد نظر رکھتے ہوئیدو ٹوک بات کرنی چاہیے اگر نہیں مانتے تواینٹ کا جواب پتھرسے دینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog