کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں 4ہزار سے زائد بچے پولیو قطروں سے محروم

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,053)      No Comments

0002
کوئٹہ(یواین پی)کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں   4 ہزار سے زائد بچے مختلف وجوہات کی بناء پر پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہیں جن کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر رفیوزل کوریج کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان میں تعینات پولیو کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں 15 سو خاندان ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے نہیں پلاتے ۔کوئٹہ میں 9 سو 66 ، پشین میں 2 سو 1اور قلعہ عبداللہ میں  3 سو 33 ہے جبکہ کوئٹہ میں 2 ہزار 9 سو 81 بچے ، پشین میں 6 سو 10 اور قلعہ عبداللہ میں 8 سو 52 ہے ،ان 4 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر رفیوزل کوریج کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر ز کریں گے ۔ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران ان بچوں کے والدین کو راضی کرنے کے لئے علاقہ کے عمائدین ، علماء کرام اور معتبرین کی مدد لی جائے گی اور کمیٹی ایک ہفتے کے بعد پیر کے روز اپنی رپورٹ پیش کرے گی  ۔رواں سال کے دوران کوئٹہ میں 2 ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں ایک ایک پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题