کراچی :جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری

Published on August 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

003
کراچی(یو این پی)  ہرپاکستانی اپنے اپنے انداز سے آزادی کا جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے ، ایسے میں کچھ لوگ کچھ انوکھا ہی کر رہے ہیں۔ کراچی کے یہ مقامی آرٹسٹ جشن آزادی کیسے منائیں گے،جشن آزادی کی تیاریوں میں کوئی سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے تو کوئی ہری جھنڈیاں سجا کروطن سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ایسے میں کراچی کے کچھ آرٹسٹ مصروف ہیں بانیان پاکستان کے مجسموں کی تیاری میں ، ان مجسموں کو یوم آزادی پر مزار قائد کے باہر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔آرٹسٹ کہتے ہیں کہ وطن کی محبت اور وطن کے بنانے والوں سے اظہار عقیدت کے لیے دن رات ایک کر دیے۔ آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ آزادی کا حق تو ادا نہیں کرسکتے ، مگر بزرگوں کے مجسمے بنا کر بانیان پاکستان سے محبت کا اظہار انوکھے انداز سے ضرورکیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题