حالیہ بارشوں نے کپاس کی فصل پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب زراعت

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب زراعت(توسیع وتطبیقی) اور پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر انجم علی بٹرنے ضلع وہاڑی میں کپاس اور دھان کے مختلف کھیتوں کا معائنہ کیا کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ حالیہ بارشوں نے کپاس کی فصل پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں اس وقت سفید مکھی،سبز تیلہ اور لشکری سنڈی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے جس کیلئے محکمہ زراعت توسیع اور پیسٹ وارننگ ڈیپارٹمنٹ فیلڈ میں زمینداروں کی رہنمائی کر رہا ہے انھوں نے فارمرز کو تاکید کی کہ وہ ان کیڑوں کے خلاف محکمہ زراعت کے عملہ سے مشورہ سے بر وقت سپرے کریں جہاں فصل کمزور ہے وہاں کھادوں کا استعمال کریں گلابی سنڈی ایک چور کیڑا ہے اس کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں گلابی سنڈی نہ صرف پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ کوالٹی کو بھی شدید متاثر کرتی ہے محکمہ زراعت توسیع ، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول اورآڈاپٹو ریسرچ کے فیلڈ اسٹاف کے اجلاس کے دوران چوہدری مشتاق علی، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کی وہاڑی میں اس سال چار لاکھ نوے ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے اس وقت17 زراعت آفیسر اور 80 فیلڈ اسسٹنٹس کپاس کے کھیتوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ کر کے زمینداروں کی رہنمائی کر رہے ہیں انھو نے مزید بتایا کی56 اہلکاران فلڈ سنٹرز پر بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ضلعی آفیسر زراعت توسیع وہاڑی سید علیم رضا زیدی اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں پچھلے مالی سال میں6 پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کئے گئے اس سال بھی ان پروجیکٹس پر کام شروع ہو چکا ہے پنجاب گورنمنٹ بیماریوں سے پاک گندم کا بیج زمینداروں کو سبسڈی پر فراہم کرے گی اس پراجیکٹ کے تحت4 ایکٹر کے پلاٹ کا بیج ایک گاؤں میں فراہم کیا جائے گا اس کیلئے ضلع وہاڑی میں747 گاؤں کا انتخاب کیا جا چکا ہے اسکے علاوہ ایک دوسرے پراجیکٹ میں ضلع بھر کی89 میں سے75 دیہاتی یونین کونسلز میں زرعی مشینری ڈسک ہیرو،روٹا ویٹر ،سیڈ ڈرل،چیزل پلو،اور شوگر کین رجر، نصف قیمت پر فراہم کئے جائیں گے ڈائریکٹر جنرل پنجاب زراعت(توسیع وتطبیقی)
ڈاکٹر انجم علی بٹرنے ااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ پیسٹ سکاؤٹنگ مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تحصیل و مرکز کی سطح پر میگا میٹنگز کا انعقاد کرکے فارمرز کو آگاہی دیں تاکہ وہ کپاس پر موجود کیڑوں کے خلاف بر وقت سپرے کرسکیں ہر اہلکار کم از کم کپاس کے10 سپاٹ روزانہ چیک کر کے زمینداروں کو محکمانہ سفارشات سے مستفید کریں اس مہم کی مانیٹرنگ کیلئے دوسرے محکمہ جات کے آفیسران کو تعینات کیا جا رہا ہے انھوں نے ہدایت کی کہ تمام پروجیکٹس کی تکمیل میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھیں ان پراجیکٹس کو اسکی اصل روح کے مطابق مکمل کریں ڈپٹی ڈائریکٹر،آڈاپٹو ریسرچ فارم وہاڑی معین الدین نے فارم پر لگائے گئے مختلف تجربات پر بریفنگ دی اور تجرباتی فارم کا معائنہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب زراعت نے کہا کہ ان تجربات کے نتائج سے زمینداروں کو بھی آگاہی فراہم کی جائیڈاکٹر انجم علی بٹر ڈائریکٹر جنرل پنجاب زراعت نے مختلف فلڈ ریلیف سنٹرز کا بھی معائنہ کیا اورمحکمہ زراعت(توسیع) کے عملہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایات جاری کی کہ سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کی ہر ممکن مدد کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy