مریدکے میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر پولیس کا چشم پوشی کا مظاہرہ

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

888
مریدکے (یو این پی ) مریدکے میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر پولیس کا چشم پوشی کا مظاہرہ عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی دفاتر تھانہ سٹی اور صدر اسسٹنٹ کمشنر کا آفس مریدکے شہر میں جی ٹی روڈ پر ہونے کے باوجود مریدکے شہر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے انتظامیہ کی بے حسی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کا خاتمہ کیا جائے تا کہ کوئی حادثہ پیش نہ آسکے اس سلسلہ میں جب مریدکے پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کیا گیا تو کوئی معقول جواب نہ مل سکا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy