کبڈی سمیت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،ایسوی ایشن

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments

09
سبی(یو این پی )کبڈی سمیت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،کبڈی ہمارا قومی و ثقافتی کھیل جس کی پذیرائی ہر سطح پر کی جائے گی،سبی کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے ان خیلات کا اظہار پشتونخواء میپ کے صوبائی کمیٹی کے رکن سید نوراحمد شاہ خجک کی جانب سے ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں دی جانے والی چائے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید نوراحمد شاہ خجک،ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میر مظفرنذر ابڑو،صدر مرتضیٰ خجک ،محراب خان خجک و دیگر نے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سبی کے کھلاڑیوں میں صلاحیات کی کمی نہیں ہے بلکہ ان کی صلاحیات کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا قومی اور ثقافتی کھیل ہے جس کے فروغ کے لیے نو منتخب کابینہ اپنی صلاحیات کو برؤئے کار لاتے ہوئے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کبڈی جیسے کھیل کو صوبہ بھر میں متعارف کرائیں گے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملکوں کے سفیر کہلاتے ہیں جو امن کا پیغام لے کر دنیا بھر میں جلوہ افروز ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سبی میں کبڈی جیسے قومی و ثقافتی کھیل کی پذیرائی اور فروغ کے لیے ہم تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور کھلاڑیون کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرئے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہوتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes