ہواوے کی 2015 ء میں کاروباری آمدنی 20 ارب ڈالر رہنے کی پیش گوئی

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 619)      No Comments

05
کراچی(یو این پی) 2015 ء کی پہلی ششماہی میں ہواوے کی مصنوعات کی فروخت میں زبردست اضافہ کومدنظر رکھتے ہوئے کنزیومر بزنس گروپ نے روان سال کے دوران ہواوے پراڈکٹس کی مجموعی فروخت میں 20 ارب ڈالر تک اضافہ ہو نے کی پیش گوئی کی ہے ۔کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہواوے کو 2015 کی پہلی ششماہی کے دوران سیلزکی مد میں 69 فیصد اضافہ سے 9.09 ارب ڈالرکی آمدنی ہوئی ۔اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ کنزیومربزنس کی آمدنی کا حصہ بھی گزشتہ سال کے 24 فیصدکے مقابلے میں بڑھ کر 32 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ ہواوے پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیوائس Fanhong Bruce کا کہنا ہے کہ سال 2015 میں تیزترین شرح نموکی وجہ سے کنزیومر بزنس سیلزکا تخمینہ گزشتہ سال کے16 ارب ڈلرکے مقابلے مقابلے میں 2015کیلئے 20 ارب ڈالرلگایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہHuawei کی طرف سے اختیارکردہ ترقی کی منفرد حکمت عملی چین اور بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروبارکی ترقی میں تیزی لارہی ہے ۔چین میں ہماری سال بہ سال کی آمدنی 124فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ بعض دیگر خطوں میں شرح نمو 40فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح شمال مشرقی یورپ، مغربی یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطی اور جنوبی بحرالکاہل کے ممالک میں سالانہ ترقی بالترتیب 54 فیصد، 45 فیصد، 164 فیصد، 48 فیصد اور 41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق Huawei کے قیمتی اسمارٹ فونز کی ترسیل میں70 فیصد اور ا سمارٹ فون کی مجموعی ترسیل کے تناسب میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ آمدنی کی شرح نمو 388 فیصد اور صارفین کی کل آمدنی 42.9 فیصد رہی جبکہ شراکت داری شیئر زکے منافع میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy