صورتحال واضح ہونے تک بطور سپیکر کام نہیں کروں گا، حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی: سردار ایاز صادق

Published on August 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

indexاسلام آباد(یواین پی) الیکشن ٹربیونل کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سردار ایاز صادق نے بطور سپیکر قومی اسمبلی کام جاری نہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی میں بطور سپیکر قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا ٹربیونل کے فیصلے میں دھاندلی کا تذکرہ نہیں اور نہ انہیں کسی معاملے میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes